مزدورطبقہ کی مدد کرنے کے لیے حکومت عملی طور پر کوشاں ہے،ڈپٹی کمشنر تھرپارکر

ہفتہ 28 مارچ 2020 17:15

تھرپارکر/مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر نے کہا ہے کہ مزدوری کرنے والے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے حکومت عملی طور پر کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ داخلہ حکومت سندھ کے لاک ڈاؤن کے اعلان پر عمل درآمد کرنے کیلئے تھرپارکر کے لوگ تعاون کر رہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے جس کا مقصد لوگوں کو اس خطرناک وائرس سے محفوظ بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے مزید کہا کہ روز انہ مزدوری کرنے والے افراد کی فہرست تیار کرنے کے تمام متعلقہ اسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات کی گئی ہیں جس پر کام شروع کیا گیا ہے مزید حکومت سندھ کی ہدایات پر عمل درآمد کروایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں