تھر کے صحرا میں پڑنے والی شدید سردی نے قحط زدگان کی مشکلات میں اضافہ

برطانیہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کا وفد گرم کپڑے لحاف اور امدادی سامان لے کر تھر پہنچ گیا

جمعرات 20 دسمبر 2018 13:45

تھر کے صحرا میں پڑنے والی شدید سردی نے قحط زدگان کی مشکلات میں اضافہ
تھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2018ء) تھر کے صحرا میں پڑنے والی شدید سردی نے قحط زدگان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ،ْ ایسے میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کا ایک وفد گرم کپڑے لحاف اور دیگر امدادی سامان لے کر تھر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

تھر کے صحرا میں سرد ہوائیں کیا چلیں بھوک پیاس کے مارے متاثرین کے مصائب میں مزید اضافہ ہوگیا اسی سرد موسم کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے برطانیہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کا ایک وفد تھر پہنچ گیا جہاں انہوں نے امدادی سامان تقسیم کیا۔

امدادی سامان کی تقسیم کیلئے اسلام کوٹ کے گائوں مورانو میں ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں 17دیہات کے مکینوں میں لحاف، کمبل، گرم کپڑے اور راشن بھی تقسیم کیا گیا۔امدادی سامان کی تقسیم میں معاونت کرنے والی سماجی تنظیموں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں