صحرائے تھر میں چلنے والی سرد ہوائوں کا سردی کی شدت میں اضافہ ،مکینوں کی مشکلات بھی بڑھ گئیں

بدھ 13 نومبر 2019 14:16

تھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) صحرائے تھر میں چلنے والی سرد ہوائوں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے، سردی بڑھنے کے ساتھ علاقہ مکینوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق صحرائے تھر میں بھی سردی نے اپنے قدم جمادیئے ہیں شمال سے چلنے والی ٹھنڈی ہوائوں نے ریت کو ایسا ٹھنڈا کیا کہ سردی کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہیں۔دیہی علاقوں میں مکین صبح اور شام کے اوقات میں گرم کپڑوں سے لپٹے دکھائی دیتے ہیں جبکہ کھلے علاقوں میں آگ کی حدت ان کے لیے سردی کی شدت کو کم کرنے کا بہترین زریعہ ہے،پانچ سالوں کے طویل اور شدید قحط سالی کے بعد علاقہ مکینوں کے لیے اچانک پڑنے والی سردی پریشانی کا سبب بن گئی ہے

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں