صحرائے تھر میں پارہ 45 ڈگری کو عبور کرگیا

بدھ 27 مئی 2020 16:36

تھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) صحرائے تھر میں پڑنے والی شدید گرمی نے انسانی و حیوانی زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، صحرا میں گرمی کا پارہ 45 ڈگری کو بھی عبور کرگیا۔کیا انسان، کیا حیوان اور کیا چرند پرند، تھر کے صحرا میں پڑنے والی شدید گرمی نے سب کا براحال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

طلوعِ آفتاب کے ساتھ شروع ہونے والی گرمی رات گئے تک جاری رہتی ہے اور صحرا میں دھوپ کی شدت اور ریت کی حدت نے علاقے کو جوالہ بنا دیا ہے۔

شدید گرمی کے سبب صحرائی وادیاں سنسان دکھائی دیتی ہیں، انسان، مویشی اور چرند پرند کچے مکانات اور درختوں کی چھائوں میں پناہ لیے دکھائی دیتے ہیں۔بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی نے شدید گرمی میں مکینوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔شدید گرمی کی طویل لہر کے دوران بعض اوقات چلنے والی ہوا بھی لو کے تھپیڑوں میں بدل کر ماحول کو مزید گرما دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں