سجاول پولیس کے 9اہلکاروں کو سینارٹی بنیادوں پر اگلی رینک پر ترقی دیدی گئی

جمعہ 22 فروری 2019 22:08

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) سجاول پولیس کے 9اہلکاروں کو سینارٹی بنیادوں پر اگلی رینک پر ترقی دیدی گئی ہے، ترجمان کے مطابق ایس پی سجاول کیپٹن ریٹائرڈ امیرسعود مگسی کی چیئرمین شپ میں ڈی ایس پی سٹی علی محمد کھوسو، ڈی ایس پی میرپوربٹھورو سکندر علی بھٹی اور ہیڈکلرک محمد اسماعیل پلیجو پر مشتمل ڈی پی سی میں سینارٹی بنیادوں پر نواہلکاروں کو اگلی رینک پر ترقی دیکر ہیڈ کانسٹیبل بنادیاگیاہے، ترقی پانے والے کانسٹیبلز میں نیاز علی ببر، عبدالوھاب چانڈیو، پنہوں خان لنڈ، غلام قادر گوپانگ، مشتاق احمد گابار، عبدالحلیم گگو، امیرعلی گرمانی،عبدالرزاق خاصخیلی،عبدالحمید پنہور شامل ہیں ایس پی سجاول نے اہلکاروں کو بیجز لگائے،ایس پی امیرسعود مگسی نے کہاکہ پولیس ملازمین کی محکمانہ ترقی ان کا حق ہے، انہوں نے اہلکاروں کو فرض شناسی اور عوام سے اچھے برتائوکی ہدایات بھی دیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھرمیں جاری پولیس کاروائی کے دوران چوہڑجمالی تھانہ کے انچارج سب انسپکٹر سید آصف علی شاہ نے سنیپ چیکنگ کے دوران نشے میں دھت دو افراد قادری میمن اور سورج مہیشوری کو گرفتارکرکے منشیات حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے آدھی بوتل شراب، دوموبائل اور 87100 روپے بھی برآمد ہوئے جبکہ دوسری کاروائی میں گٹکے فروش صدیق اور رزاق کاندھڑو سے 200 گھٹکے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ایک روپوش ملزم اصغر گمری ملاح کو بھی گرفتارکرلیا، دڑو تھانہ کے ایس ایچ او شاہنواز اوٹھو نے چھاپہ مارکر علی اور عابد کندرو کو گرفتارکرلیاجو بٹھورو تھانے پر مطلوب تھے ، میرپوربٹھورو میں ایس ایچ او صفدر سولنگی نے کاروائی کرتے ہوئے دو افراد راشد اور محمود الحسن آرائیں کو گرفتارکرکے دس پیکٹ سفینہ گٹکا، 1050 دیسی گھٹکے اور 500 تیارگھٹکے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ،جبکہ میرپوربٹھور دڑو روڈ پر چالیس گاڑیوں کی چیکنگ کرکے چھ گاڑیوں کے کالے شیشے، دو فینسی نمبر پلیٹ،تین گاڑیوں کی پولیس لائٹ اتاری گئی ٴْ

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں