ں*ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی زیر صدارت عید الفطر کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس

بدھ 3 اپریل 2024 22:00

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی زیر صدارت عید الفطر کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس، ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو کی زیر صدارت عیدالفطر کے موقع پر ضلع میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ پولیس، صحت، لوکل گورمنٹ، پبلک ہیلتھ، روینیو، حیسکو، میونسپل، ٹاؤن و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عیدالفطر کے موقع پر ضلع کے تمام شہروں بالخصوص عیدگاہوں، امام بارگاہوں، مساجد اور ان کے ملحقہ علاقوں کی صفائی ستھرائی و دیگر تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگ عید کی خوشیاں خوشگوار ماحول میں منا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ عیدالفطر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں اور نماز عید کے اجتماعات کے دوران عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور مساجد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک اہلکاروں کو الرٹ رکھا جائے۔

انہوں نے تمام میونسپل اور ٹاؤن افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ عیدالفطر کے دوران تمام عبادتگاہوں سمیت رہائشی علاقوں کی صفائی ستھرائی کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کے تمام صحت مراکز میں فوری اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی سمیت ایمبولینسز، ڈاکٹرز و عملہ اور ضروری ادویات کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے حیسکو افسران کو ہدایت کی کہ ضلع میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے تاکہ عوام مذہبی تقریبات میں پورے جوش و جذبہ کے ساتھ حصہ لیں سکیں۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں