Sٹھٹھہ پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی

ِساڈورو جنگ شاہی کے قریب K-4پراجیکٹ کی لائن سے آئرن راڈز چوری کرنے کی کوشش ناکام بنادی

منگل 26 مارچ 2024 20:20

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) ٹھٹھہ پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی ساڈورو جنگ شاہی کے قریب K-4پراجیکٹ کی لائن سے آئرن راڈز چوری کرنے کی کوشش ناکام بنادی ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹھہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری۔ 200 کلو آئرن راڈز، واردات میں استعمال کی گئیں 1 ٹرک، 1 ھیٹاچی مشین، 2 موٹر سائیکلیں اور 2 گئیس کٹرز برآمد مرکزی ملزم گرفتار، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ پلویس اسٹیشن مکلی کی حدود جنگشاہی کے قریبK-4پراجیکٹ کی لائن سے نامعلوم ملزمان آئرن راڈز چوری کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایس اطلاع ملنے پر پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی۔

(جاری ہے)

پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے چوری کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ ایک ملزم ساجد ولد امین پالاری رہائشی نوری آباد ضلع جامشورو کو گرفتار کرلیا، جبکہ باقی ملزمان پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگئے۔دوران کارروائی پولیس نے K-4پراجیکٹ لائن سے کاٹے گئے 200 کلو آئرن راڈز، واردات میں استعمال کی گئیں 1 ٹرک، 1 ہیٹاچی مشین، 2 موٹر سائیکلیں اور 2 گیس کٹرز برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ مکلی پر سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کردیا۔

*مقدمہ نمبر* 48/2024 سیکشن 379,511,427,34 ت پ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور فرار ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ پولیس کی کامیاب اور دبنگ کاروائی پر ٹھٹھ کے رہائشیوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔#

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں