ڈپٹی کمشنرلسبیلہ حمیرا بلوچ کاسول ہسپتال کا اچانک دورہ،دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح

ہفتہ 11 مئی 2024 20:15

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) ضلع لسبیلہ میں پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کا اچانک سول اسپتال اوتھل کا دورہ کیا جہاں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا انکے بعد انہوں نے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا بھی باقاعدہ افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا۔انہوں نے کہا کہ اوتھل جیسے شہر میں جہاں آئی سرجنز نایاب ہیں وہاں ڈاکٹر عمران کی ذاتی کوششوں سے ماہر آئی سرجنز کی آند خوش آئند بات ہے اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ DHQ ہسپتال اوتھل کے ہمراہ مختلف وارڈر کا دورہ کیا اسپتال میں ایڈمنٹ مریضوں کی تیمار داری کی ان سے علاج کے حوالے سے معلومات لیں۔

جب کہ مختلف ڈپارٹمنٹ گائنی ، آئی ، ڈینٹل ایمرجنسی کے بارے میں معلومات حاصل کیں زچہ بچہ وارڈ کے علاوہ اسٹور میں موجود میڈیسن چیک کیں۔

(جاری ہے)

اسپتال میں میڈیسن کی کمی ہے انکی مجھے تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ میں حکام بالا کی توجہ اس جانب مبزول کراؤں۔اس کے علاوہ دیگر شعبوں کا دورہ کیا الٹراساؤنڈ ایکسرے مشین کے حوالے سے کہا کے الٹراساؤنڈ مشین تو آپکے پاس موجود ہے پھر یہاں غریب مریض آتے ہیں انکو ہر ممکن سہولت مہیا کریں۔

DHQ اوتھل ضلع لسبیلہ کا بڑا اسپتال ہے یہاں ہر مریض کو بہتر سے بہتر سہولت ملنی چاہیے ایکسرے مشین اگر فعال نہیں ہے تو انکو جلد سے جلد فعال کریں کیونکہ خدانخواستہ رات کے اکثر اوقات میں یہاں ایکسڈینٹ ہوتے رہتے ہیں بہت سے مریضوں کو ایکسرے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہاں سے انکو کراچی ریفر کردیا جاتا ہی.انہوں نے NS ڈاکٹر عمران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہاسپٹل کو فعال کرنے میں کافی محنت کی ہے مزید محنت کریں غریب مریضوں کو بہتر سہولت مہیا کریں جو مشین فعال نہیں ہے انکی مجھے لسٹ دیں تاکہ میں ان کے فعال کراؤں۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں