پیپلز پارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ

جمعہ 10 دسمبر 2021 23:30

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلز پارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اورڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جسکی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر چوہدری مظہر اقبال کاہلوں ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار علی ناصر بھٹو اور جنرل سیکرٹری مینارٹی ونگ سنٹرل پنجاب ولیم عنائت نے کی ،جبکہ ریلی میں پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے مجاہد حسین سندھو ،رضاالحق جیالا ،محمد زاہد نور ،محمد امین ،عبدالستار رحمانی ،وسیم مسیح ،ذیشان ملک،جارج گل ،اقبال مسیح ،فیاض مسیح و دیگر کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مظاہرین نے روزبروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،چوہدری مظہر اقبال کاہلوں ،ذوالفقار علی ناصر بھٹو و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت غریب طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے دب کررہ گیا ہے ،ڈالر کی قیمت کنٹرول سے باہر ہے ،بجلی کے بلوں میں اب مزید اضافہ کردیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے جلد چھٹکارہ حاصل کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں