اسلام آباد، صدر اور انڈ سٹر یل ایر یا زون کے علا قوں میں سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ گر وہ کے دو ارکان گرفتار

پیر 10 اکتوبر 2022 19:41

اسلام آباد، صدر اور انڈ سٹر یل ایر یا زون کے علا قوں میں سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ گر وہ کے دو ارکان گرفتار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2022ء) سی آئی اے ٹیم نے صدر اور انڈ سٹر یل ایر یا زون کے علا قوں میں سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ گر وہ کے دو ارکان کوگرفتارکرکے وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل، چھینے گئے چار عدد موبائل فونز اور نقدی برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہد ایا ت پر اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف مو ثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایس پی انو سٹی گیشن فرحت عبا س کا ظمی نے ڈکیتی و چوری اور دیگر جر ائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگر انی سی آئی اے پولیس کے خصوصی ٹیمیں تشکیل دئیے، جنہو ں نے جدید ٹیکنکل اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے صدر اور انڈ سٹر یل ایر یا زون کے علا قوں میں سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ گر وہ کے دو ارکان گرفتارکر لئے،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل، چھینے گئے چار عدد موبائل فونز اور نقدی برآمدکر لی گئی، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھا نہ تر نو ل، نو ن، اور شمس کا لو نی کے علا قوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے،گرفتار ملزمان کی شناخت نعمت اللہ اور اویس علی کے نا م سے ہو ئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف تھا نہ تر نو ل، نو ن، اور شمس کالو نی میں مختلف مقدمات درج ہیں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں " پکار- 15 " پر اطلا ع کریں۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں