کراچی سے عمرکوٹ اسمگل ہونے والی 96 کلو گرام منشیات برآمد

بدھ 31 مارچ 2021 15:39

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2021ء) ایس ایچ او محمود آباد میرپورخاص اور سی آئی اے پولیس  نے کراچی سے عمرکوٹ (غلام نبی شاہ) اسمگل ہونے والی 96 کلو گرام اعلی کوالٹی کی منشیات ( افیم) برآمد کرلی جسکی  انٹرنیشنل قیمت 80 کروڑ  بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ملزم محمد اصغر  جیپ  کے زریعے منشیات کراچی تا غلام نبی شاہ ضلع عمرکوٹ براستہ میرپورخاص اسمگل کر رہا تھا، ملزم پیشہ سے کار مکینک ہے جس نے جیپ میں پوشیدہ خانوں میں منشیات چھپائی تھی۔   پولیس نے  منشیات اسمگل کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کو جیپ ایکسیڈینٹ کے بعد گرفتار کر لیا۔ گروہ سے منسلک دوسرے لوگو ں کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔   پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں