کھوکھراپار سے میرپورخاص جانیوالی ٹرین ماروی ایکسپریس کا انجن ڈھورونارو ریلوے اسٹیشن کے نزدیک فیل ہوگیا

جمعرات 31 جنوری 2019 23:46

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2019ء) کھوکھراپار سے میرپورخاص جانیوالی ٹرین ماروی ایکسپریس کا انجن ڈھورونارو ریلوے اسٹیشن کے نزدیک فیل ہوگیا۔ مسافروں کو صبح سویر شدید سردی میں پریشانی کاسامنا ٹرین کیذریعے ڈیوٹی پر جانے والے سرکاری ملازمین اسکولوں کے طلبہ مشکلات سے دوچار آئے دن ماروی ٹرین کا انجن فیل ہوجاتا ہے مسافروں کا شکوہ تفصیلات کیمطابق آج صبح سویرے کھوکھراپار سے میرپورخاص جانے والی مسافر ٹرین ماروی ایکسپریس کا انجن نمبر ۔

(جاری ہے)

4817ڈھورونارو ریلوے اسٹیشن کے نذدیک فیل ہوگیا جس کے باعث مسافروں کو شدید سردی میں پریشانی اور مشکلات کا سامنا "این این آئی " سے بات چیت کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا تھا کہ آئے روز ماروی ٹرین کا انجن فیل ہوجاتا ہے ریلوے حکام کی کوئی توجہ نہیں ہے حلانکہ کھوکھراپار ریلوے روٹ پراس وقت انڈیا جانے کے لیے تھر ایکسپریس ٹرین سروس کا انٹرنیشنل روٹ بھی ہے مگر افسوس کہ عمرکوٹ ضلع کے تقریبا تمام چھوٹے بڑے ریلوے اسٹیشنوں جن میں کھوکھراپار ، نیوچھور ،چھور، سومراسر ہاہیسر،ڈھورونارو ،پتھورو، قبول منگریو ساڈر ،شادی پلی، سمیت کئی ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کیلیے کوئی بنیادی سہولیات نہیں ہے سالوں سے قائم ان قدیم ریلوے اسٹیشنوں کی طرف ان ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈایشن کی طرف ریلوے حکام کی کبھی بھی توجہ نہیں رہی ستم ظریفی کی حد تو یہ ہے کہ پاکستان کا تاریخی شہر عمرکوٹ سٹی میں ریل سروس نہیں ہے عمرکوٹ ضلع کیدیگر کئی چھوٹے بڑے مقامات پر ریل سروس موجود ہے اسکے علاوہ افسوس ناک امرتو یہ ہے کہ چھور کینٹ ریلوے اسٹیشن یا دیگر بڑے ریلوے اسٹیشن پر آن لائن ریلوے ٹکٹ بکنگ کا کوئی سٹم نہیں ایمرجنسی وغیرہ کی صورت میں مسافروں کو بکنگ کیلیے میرپورخاص حیدرآباد وغیرہ جانا پڑتا ہے عمرکوٹ کے سماجی شہری حلقوں اور سول سوسائٹی کے رہنماوں نے ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد سے مطالبہ کیا ہیکہ سالوں سے قائم ان قدیم ریلوے اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا جائے چھور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت کیلیے آن لائن ریلوے ٹکٹ بکنگ سٹم شروع کیا جائے اور پاکستان سمیت برصغیر پاک ہند کے شہنشاہ اکبر بادشاہ کے شہر عمرکوٹ سٹی میں ریل سروس شروع کی جائے ۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں