Uعمر کوٹ،نجی جیل پر پولیس کا چھاپہ،16 بازیاب

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:30

Sعمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) عمرکوٹ قریب عدالتی حکم پر سانگرو واٹر پر مقامی زمیندار شیر خان سمیجو کی نجی جیل پر عمرکوٹ پولیس نے چھاپہ مارکر 16 ہاری جس میں خواتین اور بچے بھی تھے بازیاب کراکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت پیش کیا جن کو بازیاب کرایا گیا ان کے نام ایاز ماچھی حاجی شریمتی بھائون بائی مسمات امنا اور دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا قیدی ہاریوں نے بازیابی کے بعد عدالت کو بتایا کہ 2برسوں سے مقامی زمیندار شیر خان سمیجو نے ہمیں نجی جیل میں قید کرکے رکھا تھا اور ہمارے سے جبری مشقت کراتا تھا اور ہمارے بچوں کو اسکول جانے نہیں دیتا اور ہمارے بچت کے پیسے دینے کیلئے کہتے تھے تو تشدد کرکے جیل میں قید کیا جاتا تھا عدالت نے ان کے بیان سننے کے بعد ان کو اپنی مرضی سے رہنے کی اجازت دے دی۔

#

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں