یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے وہاڑی کیمپس میں جنگلات کے عالمی دن کی مناسبت سے پودے لگائے گئے

جمعہ 22 مارچ 2024 16:36

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور وہاڑی کیمپس عالمی یوم جنگلات کے موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد اور اساتذہ نے پودے لگائے اور ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کی گئی ۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد نے کہا ہے ماحولیاتی تحفظ اورموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکےلئے درخت لگانا بہت ضروی ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل کا فوری حل نکل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر بڑھتی ہوئی تشویش اور اس کے تباہ کن اثرات میں درخت ہی امید کی کرن ہیں جو مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں ،شجر کاری سے ماحولیاتی نظام کی بہتری میں مدد ملے گی اور مستقبل میں ہماری نسلوں کو پاکیزہ ، معطّر اور صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عمارہ فرخ ، فقیر حسین انچارج ، ڈاکٹر ساجد محمود، ڈاکٹر نمرہ منیر ، اجمل سعید، حفیظ غلام، ڈاکٹر محمد عمران ، ڈاکٹر عابد محبوب ، طلباء اور سٹاف نے بھی پودے لگائے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں