ویلیوایشن ٹبیل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

اتوار 21 اپریل 2019 17:35

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوملک مشتاق حسین نائچ نے کہا ہے کہ ویلیوایشن ٹبیل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ویلیوایشن ٹبیل کی تیاری میں حکومت کی طرف سے دی گئی تمام ہدایات کو مد نظر رکھا جائے۔ویلیو ایشن ٹبیل کی تیاری میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس وہاڑی میں ویلیوایشن ٹبیل سال2019۔20کی تیاری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ حسنین خالد سنپال، تحصیلدار میلسی محمد ظفر جتیال،نائب تحصیلدا ر محمد اسحاق اور دیگر ریونیو افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوملک مشتاق حسین نائچ نے مزید کہا کہ ویلیو ایشن ٹیبل کی تیاری کے دوران ہر ریونیو آفیسر خود سائیٹ وزٹ کرکے قیمت مقرر کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویلوایشن ٹیبل کی تیاری میں اس بات کو بھی مد نظر رکھا جائے کہ کوئی موضع،کھیوٹ یا کھتونی باقی نہ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے قانونگوئی سطح پر کمپیوٹرائزڈ سسٹم متعارف کروانے کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں