پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر روٹی نان اور دیگر اشیاء خورونوش کی قیمتوں معیار وزن کو چیک کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

پیر 29 اپریل 2024 20:38

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر روٹی، نان اور دیگر اشیاء خورونوش کی فراہمی جاری ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر تندوروں، ہوٹلز، کریانہ سٹورز، سبزی وفروٹ شاپ، دودھ دہی اور گوشت شاپ کی جانچ پڑتال کرکے قیمتوں، معیار اور وزن کو چیک کررہے ہیں۔

رواں ماہ اب تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 38ہزار284چھاپے مارے اور 1008خلاف ورزیوں پر 20لاکھ 69ہزارروپے جرمانے،8مقدمات کا اندراج اور143 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں جبکہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام میں حقیقی معنوں میں یقینی بنانے کیلئے 3864 انسپکشنز کی گئیں اور392 خلاف ورزیوں پر 6لاکھ 23ہزار روپے جرمانے، 2 مقدمات کا اندراج اور32گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں روٹی، نان اور دیگر اشیاء خورونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی،انسداد ڈینگی سرگرمیوں،کپاس کی کاشت کے اہداف، کسانوں کو باردانہ کی فراہمی اور دیگر امور کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ گراں فروشوں اور ذخیر اندوزوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھیں کیونکہ کسی کو عام آدمی کی قوت خرید متاثر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیمیں تمام ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کسی جگہ لاروا کی افزائش نہ ہو۔ اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیشن،تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن،موبائل یوذرز،لاروا کی نشاندہی کیلئے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیلئے نمونہ جات بھیجنے،آؤٹ ڈور اِن ڈور سرویلنس اور دیگر سرگرمیوں کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع وہاڑی میں کپاس کی کاشت کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے سرگرم عمل رہیں۔ اس کے علاوہ کھادوں کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں جعلی کھاد اور زرعی ادویات فروخت کرنیوالوں کے گرد شکنجہ سخت کیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کئے جائیں ۔\378

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں