کرنٹ لگنے سے ایک مزدورجاں بحق،ایک شدیدزخمی

اتوار 23 ستمبر 2018 23:20

وہاڑی۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) بورے والا روڈ گرڈ اسٹیشن والی گلی میں ایک گھر کی چھت پر مزدور کام کر رہے تھے کہ واپڈا کی تاریں 220 کے وی کی آپس میں مل گئیںجس کی وجہ سے ایک مزدور کو آگ لگ گئی اور ایک مزدور چھت سے نیچے گر گیا،دونوں کی حالت تشویشناک تھی،ریسکیو 1122وہاڑی نے بروقت رسپانس کیا۔

(جاری ہے)

مریضوں کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال وھاڑی شفٹ کیا جا رہا تھاکہ چھت سے گرنیوالا مزدور جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں