ٹی بی کی روک تھام کے حوالے سے حکومت پنجاب بھرپور انداز اقدامات اٹھا رہی ہے،چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر

منگل 19 مارچ 2024 17:11

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) حکومت پنجاب کی ہدایت اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام ریسورس سینٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق احمد نے شرکت کی اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ڈی ٹی او ڈاکٹر عمر کامران دیگر ڈاکٹرز، چوہدری اکرم،مظہر شہزاد اور شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی چسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر توحید بھٹی نے ٹی بی کی وجوہات، تشخیص اور بچاؤ بارے آگاہی دی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر صدیق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی کی روک تھام کے حوالے سے حکومت پنجاب بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ورلڈ ٹی بی ڈے منانے کا مقصد عوام میں ٹی بی امراضِ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے کیونکہ موذی مرض ٹی بی کا جڑ سے خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ٹی بی سے بچاؤ اور مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے اس بیماری بارے شعور و آگاہی فراہم کرنا بے حد ضروری ہے ٹی بی کے مریضوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں اس مرض کا مکمل علاج ممکن ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں ٹی بی کے مریضوں کی مفت تشخیص و علاج سمیت انہیں مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔hbh\378

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں