تھانہ دانیوال پولیس نے علاقہ غیر سے لائی گئی ایک من سے زائد چرس پکڑ لی، ڈرگ ڈیلر گرفتار

جمعہ 22 مارچ 2024 19:34

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر تھانہ دانیوال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، علاقہ غیر سے بڑے پیمانے پر منشیات لاکر ضلع وہاڑی میں فروخت کرنے والا بڑا ڈرگ ڈیلر گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی ایک من 8 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا کی ضلع وہاڑی کو منشیات سے پاک کرنے کی خصوصی مہم کے سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل صدر محمد اشرف تبسم کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دانیوال مزمل خان اور انکی ٹیم نے خفیہ معلومات کے روشنی میں علاقہ غیر سے بڑے پیمانے پر فروخت کے لئے لائی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی پولیس نے مشہور ڈرگ ڈیلر ذوالفقار کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ڈی پی او وہاڑی نے تھانہ دانیوال کے ایس ایچ او اور اسکی ٹیم اس کارروائی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی سے منشیات کے مکمل صفایا تک یہ کاروائیاں جاری رہیں گی۔

\378

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں