ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ

پیر 1 اپریل 2024 16:50

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ کیاہے، انہوں نے امتحانی مرکز میں عملے کی حاضری، صفائی، سیکیورٹی، دستیاب سہولیات اور پیپرز کے عمل کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے طلباسے سینٹر میں انتظامات،عملے کے رویے بارے بھی بات چیت کی جس پر طلبا نے امتحانی عمل پر اطمینان کااظہار کیا ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں امتحانات شفاف طریقے سے جاری ہیں، امتحانی مراکز میں طلبا و طالبات کو پر سکون ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو امتحانی سینٹر کے اندر ہرگز داخلے کی اجازت نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز میں پیپرز کی ترسیل وتقسیم کے طریقہ کار کو شفاف بنایا گیا ہے اور امتحانی مراکز میں سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں اور اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن چوہدری سعید احمد بھی موجود تھے۔

\378

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں