وزیرآباد،مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

جمعرات 26 اگست 2021 17:03

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2021ء) تھانہ صدر کے علاقہ جنڈیالہ ڈھاب والا میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ زخمی اور ہلاک ہونے والے دونوں افراد زرعی مزدور ہیں۔ جنڈیالہ ڈھاب والا میں مکان سے متصل باڑے کی تعمیر جاری تھی جس کا سامان چھت پر رکھا گیا تھا۔ نعش اور زخمی کومقامی ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے نواحی علاقہ جنڈیالہ ڈھاب والا میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 65 سالہ اکرم ساکن راہوالی جاں بحق جبکہ 35 سالہ عامر زخمی ہو گیا۔ دونوں افراد مقامی زمیندار محمد افضل ولد محمد مالک ارائیں کے ڈیرہ پر زرعی ملازمت کرتے ہیں۔ آج مکان سے متصل بھینسوں کے باڑے کی تعمیر کے لئے لایا گیا سامان مکان کی چھت پر رکھا گیا تھا جس کا بوجھ بوسیدہ چھت برداشت نہ کر سکی اور زمین بوس ہو گئی جس کے ملنے تلے دونوں افراد دب گئے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے حادثہ سے زخمی اور نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں