وزیرآباد،محفل نعت کے سلسلہ میں لائیٹنگ کرتے ہوئے گجرات کا الیکٹریشن بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق

پیر 13 اکتوبر 2014 21:07

وزیرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) ایم سی بوائز ہائی سکول وزیرآباد کی گراؤنڈ میں محفل نعت کے سلسلہ میں لائیٹنگ کرتے ہوئے گجرات کا الیکٹریشن بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں روائتی سالانہ آل پاکستان محفل نعت منعقد ہوتی ہے جس کے لئے ایم سی بوائز ہائی سکول کی گراؤنڈ میں وسیع پیمانے پر خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

امسال محفل نعت کے موقع پر لائیٹنگ کرنے کے لئے گجرات کی ایک پارٹی کو ٹھیکہ دیا گیا تھا ۔ ٹھیکیدار پارٹی کا الیکٹریشن 27سالہ شعیب ولد ضیاء اللہ کام کرتے ہوئے بجلی کی تاروں سے الجھ گیا اور بجلی کا شدید جھٹکا لگنے سے کسی امداد سے پہلے ہی جاں بحق ہو گیا۔شعیب کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ضابطہ کی کار روائی کے بعد مرحوم شعیب کی نعش اس کے گھر واقع محلہ حیات النبی گجرات روانہ کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں