وزیر آباد،نجی فیکٹری میں کھانا کھانے سے 100 سے زائد مزدوروں کی حالت غیر ہو گئی

مختلف اسپتالوں میں منتقل ، 10 کی حالت تشویشناک ،اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

جمعہ 4 اگست 2023 21:33

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2023ء) وزیر آبادکے علاقہ علی پور چٹھہ میں نجی فیکٹری میں کھانا کھانے سے 100 سے زائد مزدوروں کی حالت غیر ہو گئی علاقہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل ،مزدوروں کا علاج معالجہ جاری 10 مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ میں گوجرانوالہ روڈ پر واقع پلائی ووڈ اور چپ بورڈ بنانے والی فیکٹری میں گزشتہ روز صبح ناشتہ کرنے کے بعد مزدوروں کی حالت غیر ہو گئی ،400 سے زائد مزدور اس فیکٹری میں کام کرتے ہیں 150 مزدوروں نے ناشتہ کیا اور اسکے بعد مزدوروں کی حالت بگڑنے لگی جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں فوڈ پوائزننگ کی شکایت سامنے آئی ہے مزدوروں کو علاقہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے بتایا گیا ہے کہ ہر جمعہ کو فیکٹری مالکان کی جانب سے مزدوروں کو ناشتہ دیا جاتا ہے آج مزدوروں کو حلوہ پوری اور دال روٹی کا ناشتہ دیا گیا جسے کھانے کے بعد مزدوروں کو قے اور موشن کی شکایت ہو گئی جسکے بعد مزدوروں کو مقامی اسپتال رورل ہیلتھ سنٹر علی پور چٹھہ لے جایا گیا جہاں فوڈ پوائزننگ کی تصدیق ہوئی ہے 100 سے زائد مریض متاثر ہوے ہیں جن کا علاج معالجہ جاری ہے 10 مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے مریضوں کو علاقہ بھر کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد موقع پر موجود ہیں اور معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں واقعہ کی بابت انکوائری کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے علاقہ بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے یاد رہے کہ یہ فیکٹری علی پور چٹھہ میں واقعہ ہے جہاں 400 سے زائد مزدور کام کرتے ہیں صبح 150 مزدور شفٹ پر کام کر رہے تھے جو کھانا کھانے کے بعد متاثر ہوئے ہیں 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں