وزیرآباد ، جی ٹی روڈ پرموٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

منگل 27 فروری 2024 16:19

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) وزیرآباد میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوارخاوند جاں بحق اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

چک گلاں کارہائشی سلیم مسیح اپنی بیوی نسرین بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر وزیرآباد سے گھر جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب پیچھے سے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔ سلیم مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔نعش اور زخمی کو ریسکیو1122کے عملہ نے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کردیا جہاں پر نسرین بی بی کی تشویشناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔\378

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں