سیدہ ندا کاظمی اسسٹنٹ کمیشنر کوئٹہ ایک فرض شناس افسر ہیں، ان کی خدمات کا اعتراف بلوچستان کے تمام اقوام کے لوگوں نے کیا ہے،سید افضل شاہ

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:16

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) تحریک جوانان پاکستان کے صوبائی نائب صدر سید افضل شاہ نے ایک بیان میں کہا ہی.کہ سیدہ ندا کاظمی اسسٹنٹ کمیشنر کوئٹہ ایک فرض شناس افسر ہیں اور ان کی خدمات کا اعتراف بلوچستان کے تمام اقوام کے لوگوں نے کیا ہے گزشتہ دنوں حکومت بلوچستان اور بولان میڈیکل کالج انتظامیہ کی طرف سے میڈم کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کے وہ بولان میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال کوئٹہ کے ہاسٹل سے قبضہ شدہ کمرے خواتین لیڈی ڈاکٹر سے خالی کروائیں اس موقع پر جب وہ کاروائی کے لیے ہاسٹل پہنچیں ہیں تو وہاں قبضہ مافیا کی خواتین نے ان پر دست درازی کی اور اپنے سیاسی اور قومی اثر رسوخ کی دھمکی دی اور اپنے ڈاکٹرز کے تنظیموں کی دھمکیاں دیں اور سیدہ ندا کاظمی کو اشتعال دلایا جس پر سیدہ ندا کاظمی نے اپنے عہدے اور اختیارات کا واضح طور پر باور کروایا کہ یہاں سے اب ہاسٹل سے قبضہ خالی کر دیں ۔

(جاری ہے)

چند شر پسند عناصر اور قبضہ مافیا کے لوگ کچھ دن سے میڈم سیدہ ندا کاظمی کی سوشل میڈیا پر کردار کشی میں مصروف ہیں اور واقع کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہیں ہیں ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایسے قابل اور فرض شناس افسر کی صوبے اور ملک کو اشد ضرورت ہیں ۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں