وزیراعلی بلوچستان نے بی ایف کا فرسودہ نظام ختم کرکے ہمارے دل جیت لیے ،ریٹائرڈ ملازمین

پیر 9 مارچ 2020 22:09

وزیراعلی بلوچستان نے بی ایف کا فرسودہ نظام ختم کرکے ہمارے دل جیت لیے ،ریٹائرڈ ملازمین
ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2020ء) ریٹائرڈ ملازمین کے صوبائی رہنما اختر گل مندوخیل محمد جان مندوخیل خدایداد شیرانی غلام محمد مندوخیل حق نواز گنڈاپور ودیگرنے ژوب پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان اور منتخب صوبائی اسمبلی نے بی ایف کا فرسودہ نظام کو ختم کرکے ملازمین کی دل جیت لیے ملازمین کو ریٹائر منٹ پر بینوویلینٹ فنڈز کی یکمشت ادایگی کا 2018میں اسمبلی فلور پر باقاعدہ طور پر ایکٹ پاس کرکے منتخب اسمبلی نے اصل نماندگی کاحق ادا کیا جس پر ہم تمام ریٹائر ملازمین وزیراعلی بلوچستان اور منتخب اسمبلی اپوزیشن ممبران کو خرج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن بینوویلنٹ فنڈز یکمشت ادایگی کا نوٹفکیشن تاحال جاری نہ ہونے سے ریٹائر ملازمین میں بڑی تشویش پای جاتی ہیصوبائی حکومت نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اورمنتخب اسمبلی اپوزشین ممبران نے اسمبلی فلور پر عوامی مسال کو اجاگر کے ہیں اسمبلی فلور پر ملازمین کو ریٹائرڈمینٹ پر بینوولینٹ فنڈز کی یکمشت ادایگی کا بل پاس کرکے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ حل کردیا جو منتخب حکومت اور اپوزیشن پارٹی کے ایم پی ایز داد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ دو سال گزر گے بینوویلنٹ فنڈز کی یکمشت ادایگی کا باقاعدہ طور پر نوٹفکیشن جاری نہ ہوسکی جس سے ریٹائر ملازمین میں بڑی تشویش پای جاتی ہے ہم تمام ریٹائر ملازمین وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال چیف سیکرٹری اور منتخب اسمبلی ممبران سے اپیل کرتے ہیں کہ بینوویلینٹ فنڈز یکمشت ادایگی کا نوٹفکیشن میں تاخیری کا نوٹس لیں اور بینوویلنٹ فنڈز ایکمشت ادایگی کا نوٹفکیشن جلد جاری کریں انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام ریٹائر ملازمین وزیراعلی بلوچستان اور اپوزیشن ممبران خاص کر رکن اسمبلی ثنا بلوچ اور رکن اسمبلی نصراللہ زیرے کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بی ایف کا فرسودی نظام کے خاتمے میں اہم رول ادا کے ہیں۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں