ژوب ، ڈپٹی کمشنر جبار بلوچ کا آٹھ گھنٹے پیدل سفر

پیر 7 جنوری 2019 23:24

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر جبار بلوچ اے سی عارف کاکڑ تحصیلدار صادق نے پاک افغان بارڈر پر واقع دور افتادہ علاقہ حصار کا د ورہ کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر جبار بلوچ کا آٹھ گھنٹے پیدل سفر تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں واقع حصار ، جہاں پہنچنے کے لیے 3 گھنٹے گاڑی پر اور اس کے بعد 4 گھنٹے پیدل چلنا پڑتا ہے، پہلی مرتبہ کسی ڈپٹی کمشنر نے اس علاقے کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ایسی عارف کاکڑ اور تحصیلدار محمد صادق بھی تھے پہلی دفع کسی ڈپٹی کمشنر کو اپنے درمیان دیکھ کر لوگ بہت خوش ہوئے اس علاقے میں پہنچنے کے دو راستے ہیں ایک گاڑی کا راستہ ہے جو افغانستان سے ہوتا ہواجاتا ہے اور ژوب سے تقریباً9گھنٹے لگ جاتے ہیں دوسرا راستہ 3 گھنٹے گاڑی اور 4 گھنٹے پیدل سفر پر مشتمل ہے علاقے میں تعلیم اور صحت کی کوئی سہولت موجود نہیں ڈپٹی کمشنر علاقے کے لوگوں میں گھل مل گئے انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انکے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں