میونسپل کمیٹی ژوب کو کارپوریشن کا درجہ دیا جائے،سماجی حلقے

جمعرات 17 جنوری 2019 18:57

ژوب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) میونسپل کمیٹی ژوب کو کارپوریشن کا درجہ اورکاکڑ خراسان میں میونسپل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے،ژوب کے سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی عرصہ دراز گزرنے کے باوجود تاحال کارپوریشن درجے سے محروم ہے۔۔،جس کی وجہ سے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل پر قابو پانا ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

1960 میں ژوب کو میونسپل کمیٹی کا درجہ ملا ہے، لیکن ژوب تاحال کارپوریشن کا درجہ ملنے سے محروم ہیں۔لاکھوں کی آبادی پر مشتمل ژوب شہر بے پناہ مسائل کاشکار ہے،جبکہ کاکڑ خراسان کے لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر میونسپل کمیٹی کا قیام ضروری ہے۔سماجی حلقوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے بلوچستان کابینہ کے حالیہ اجلاس میں صوبے کے دیگر اضلاع کو کارپوریشن اور تحصیلوں کو کمیٹیوں کا درجہ دینے کی منظوری دی۔سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ژوب میونسپل کمیٹی کو کارپوریشن کادرجہ اور کاکڑ خراسان کو میونسپل کمیٹی کادرجہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں