وزیر اعظم کے غربت مٹائو پروگرام کے تحت بلوچستان بھر کی طرح ژوب میں مرغبانی یونٹس کی تقسیم پروجیکٹ کا اغاز کردیا گیا ،ڈاکٹر نصیب اللہ کاکڑ

مرغیوں اور ایک مرغے پر مشتمل یونٹ کے حصول کیلئے شناختی کارڈ نمبر کے ہمراہ 2750روپے جمع کرانا ہونگے ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک

ہفتہ 15 فروری 2020 23:00

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2020ء) وزیر اعظم کے غربت مٹاو پروگرام کے تحت بلوچستان بھر کی طرح ژوب میں مرغبانی یونٹس کی تقسیم پروجیکٹ کا اغاز کردیا گیا ان خیالات کا ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر نصیب اللہ کاکڑ نے اپنے افس میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے غربت مٹاو پروگرام کے تحت بلوچستان بھر کی طرح ژوب میں بھی غریب خواتین کو روزگار دینے کیلئے 20یزار مرغیاں کے 200یونٹس تقسیم کرنے کا پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے ہریو نٹس میں 9مرغیاں اور ایک مرغا رعایتی نرخ پر دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر لائیوسٹاک حاجی مٹھا خان کاکڑ سیکرٹری لائیوسٹاک دوستین جمالدینی ڈی جی لائیوسٹاک اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک کی ہدایت پر ضلع ژوب میں وزیراعظم غربت مٹاو پراجیکٹ کا اغاز کردیا گیا ہے جس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ویٹرنری کے ڈاکٹر مجیب الرحمان ناصر اور ڈاکٹر کریم داد بابر اس پروجیکٹ کی مانیٹرنگ اور غریب خواتین کی رجسٹریشن کرینگے انہوں نے کہا کہ ایک یونٹس میں 9مرغیاں اور ایک مرغا کیلئے ہر غریب خاتون کو اپنا شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ 2750روپے جمع کرانا ہوگی یہ رقم گورنمنٹ اف بلوچستان کے اکاؤنٹ میں جمع کیا جائیگی انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت غربت میں کمی اور ویٹرنری میں اضافہ ہوگا 9مرغیاں ایک یونٹس ایک گھرانے کو روزانہ کی بنیاد 9انڈے اور ماہانہ کافی انکم ملے گی پروجیکٹ کے تحت 200گھرانوں کو فائدہ ملے گا انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر لائیوسٹاک حاجی مٹھا خان کاکڑ اور سیکرٹری لائیوسٹاک دوستین جمالدینی کے کاوشوں سے ژوب کے لائیوسٹاک میں انکلابی تبدیلی ارہی ہے مالداروں کو مال میویشی کے ہر قسم امراض کیلئے مفت ادویات فراہم کی جارہی ہے جہاں ضرورت پڑی فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں مالداروں کو ہر قسم مدد دینے کیلئے لائیوسٹاک کے ڈاکٹرز ہسپتال میں حاضر ہیں عوام کی ہر ممکن مدد فراہم کرینگے کیونکہ ہمارا پیشہ عوامی خدمت ہے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں