پولیو کے خاتمے کے لئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، غفلت برتنے کی کوئی گنجائش نہیں،مقررین

منگل 21 جون 2022 18:28

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2022ء) اسسٹنٹ کمشنر جار اللہ کاکڑ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر مظفر شاہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کیمونیکیشن افیسر یونیسیف نذیر احمد مردانزئی نیشنل اسٹاپ کے ڈاکٹر محمد امین پاکستان مسلم لیگ (ق)کے قائمقام صوبائی صدر عبدالستار خان کاکڑ پشتونخوا میپ کے ضلعی سیکرٹری عبدالقیوم ایڈوکیٹ مسلم لیگ (ن)کے صدر اجمل اعوان پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر ظفر اللہ کاکڑپی ٹی آئی کے ساجد عمران بنگش نوجوانان ایکشن کمیٹی کے صدر سید افضل شاہ جے آئی کے ہارون خان اور دیگر نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے ملکر کام کرنے کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے پولیو کا خاتمہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے معاشرے کا ہر فردملک سے اس موذی مرض کا خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ یونیسیف اور سیاسی جماعتیں ملکرانسداد پولیو کے حوالے سے کام کر یگی انہوں نے کہا علاقے میں ریفیوزل کیسز کا مسئلہ انتہائی حساس ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برتنے کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے اور نہ ہی کسی قسم کا سمجھوتہ قبول کیا جا ئیگا انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کا ایک متاثرہ بچہ قریب دو سو سے زائد بچوں کو متاثر کرتا ہے خیبر پختونخوا کے علاقے میں پولیو کی دس کیسز کا رپورٹ ہونا لمحہ فکریہ ہے اس لئے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو راضی کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں