ڑ*ژوب، کلی اپوزئی اور تحصیل سمبازہ میں فری موبائل ویٹرنری کیمپ لگادیاگیا

اتوار 7 اگست 2022 22:35

/ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2022ء) سیکرٹری لائیوسٹاک ، ڈی جی لائیوسٹاک ،ڈائریکٹر انیمل ہلتھ، کمشنر ژوب ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ژوب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ لائیوسٹاک ژوب کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرنصیب اللہ کاکڑ کی نگرانی میں کلی اپوزئی اور تحصیل سمبازہ میں فری موبائل ویٹرنری کیمپ لگادیاگیاہے جس میں مال مویشی کے لمپی سکین اور دیگر بیماریوں کی ویکسینئیشن کی گئی فری ویٹرنری کیمپ کا کمشنرژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی، ڈپٹی کمشنر محمدرمضان پلال اور اسسٹنٹ کمشنر جاراللہ کاکڑ نے شرکت اور معائنہ کیاگیا اس موقع پر ویٹرنری ڈاکٹر عصمت خروٹی بھی موجود تھے انہونے کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک کوئٹہ کی جانب سے ویٹرنری کیمپوں کیلئے ویکسئین اور دوائی وافر مقدادر میں فراہم کردی گئی ہیں اور محکمہ لائیوسٹاک ژوب نے مال مویشی کے کیمپس کیلئے خصوصی ترجیح دی گئی ہیں اس کے ساتھ ساتھ تمام سیلاب ذدہ علاقوں میں فری ویٹرنری کیمپس لگائے جائنگے تاکہ مالداروں کے مال مویشی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہی

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں