ژوب، آبادی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بیک وقت بجلی دینے سے تمام فیڈر اوور لوڈ ہوکر ٹرپ کر جاتے ہیں، قادر مندوخیل

منگل 19 مارچ 2024 22:05

زوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) رکن صوبائی اسمبلی حاجی فضل قادر مندوخیل نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حوالے سے کیسکو آفس کوئٹہ میں کیسکو چیف انجینئر شوکت جوگیزئی کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔ شوکت جوگیزئی نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ژوب گرڈ سٹیشن تاحال 1983 کے طرز پر موجود ہے۔ گرڈ سٹیشن میں ابھی تک کوئی نیا ٹرانسفر مر نصب نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

آبادی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بیک وقت بجلی دینے سے تمام فیڈر اوور لوڈ ہوکر ٹرپ کر جاتے ہیں۔ اور دوسری جانب بہت سے صارف نادہندگان بھی ہیں۔حاجی فضل قادر مندوخیل کے پٴْر زور مطالبے پر شوکت جوگیزئی نے یقین دلایا کہ فی الحال رمضان المبارک میں موجودہ بجلی شیڈول میں 2 گھنٹے مزید بجلی فراہمی کا اضافہ کر دیں گے۔ اور عید کے بعد فوری طور پر پرانے 13-10 ٹرالی کے بجائے جدید 26-20 ٹرالی نصب کر دیں گے۔ جس کی بدولت بجلی کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے گا۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں