ژوب ،زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 25 مارچ 2024 17:13

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کا مرکز ڑوب سے 76 کلو میٹر مشرق کی طرف زیرِ زمین 37کلو میٹر تھا۔زلزلہ صبح 8 بج کر 25 منٹ پر آیا، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔اس زلزلے سے کسی جانی و دیگر نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔گزشتہ 1 ہفتے کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں