زیارت ،نیشنل بینک فراڈ کیس کے متاثرین کو تاحال ادائیگیاں نہ ہونے پر 2 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان ‘ بینک کو تالے لگانے کی دھمکی

جمعرات 26 نومبر 2015 13:23

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء)نیشنل بینک زیارت فراڈ کیس کے متاثرین تاحال ادائیگیوں سے محروم ،متاثرین مجیب الرحمان ،محمدصادق اور حاجی امیر محمد کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک زیارت نے اب تک ہماری ادائیگیا ں نہیں کی ہوئی ہیں،لہذا ہم اس کے خلاف ۲ تاریخ کو ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں ،بینک کو تالے لگائے جائینگے اور بینک کے سامنے دھرنا بھی دیا جائے گا اور دھرنا اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں