}ضلع زیارت میں تعلیم کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے ، حمود الرحمن

گ*تعلیم کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر زیارت

بدھ 20 مارچ 2024 19:55

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول زیارت،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پتا، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو اس کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اسکولوں کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا کلاس رومز بھی گئے طالبات سے سوالات بھی کئے،ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر یونیسیف معین خان،ڈسٹرکٹ ٹریننگ مینیجرفدا حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسکولوں تمام ٹیچرز کی اسکولوں میں حاضری کو یقینی بنائے غیر حاضر ٹیچرز کی تنجواہوں سے کٹوتی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاتعلیم پر توجہ دینے والے ممالک دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں اگر دنیا میں قابل قدر جگہ حاصل کرنی ہے تو تعلیم کو فروغ دینا ہوگاانہوں نے کہا کہ ضلع زیارت میں تعلیم کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے تعلیم کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا اور خواندگی کے شرح کو مزید بڑھانے کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں