قومی ٹیم میں پلاننگ کا فقدان ہے، کپتان مصباح الحق پر کیچڑ اچھالنا درست نہیں ،محسن خان ، اکیلا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کو کامیابی نہیں دلا سکتا ہے،ذاتی مفادات کے لئے کرکٹ کو تباہ کیا جارہا ہے ،انٹرویو

ہفتہ 16 نومبر 2013 13:38

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16نومبر 2013ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محسن خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں پلاننگ کا فقدان ہے، کپتان مصباح الحق پر کیچڑ اچھالنا درست نہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم میں پلاننگ کا فقدان ہے، کپتان مصباح الحق پر کیچڑ اچھالنا درست نہیں وہ درست انداز میں کپتانی کررہے ہیں، اکیلا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کو کامیابی نہیں دلا سکتا ہے،ذاتی مفادات کے لئے کرکٹ کو تباہ کیا جارہا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں حفیظ کو بطور اوپنر آنا چاہئے، تمام کھلاڑیوں کو ایک ٹیم کی حیثیت سے کھیلنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 16/11/2013 - 13:38:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :