اولمپک میں کوالیفائی کرنا ہدف ہے، شہناز شیخ

بدھ 29 اپریل 2015 13:13

اولمپک میں کوالیفائی کرنا ہدف ہے، شہناز شیخ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) قومی ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ اورکپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ اولمپک میں کوالیفائی کرنا ہدف ہے۔ چار ملکی ٹورنامنٹ سے کوالیفائنگ راونڈ کی تیاری میں مدد ملے گی۔ آسٹریلیا روانگی سے قبل ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ اور کپتان محمد عمران نے میڈیا سے گفتگوکی۔

کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے لیے بڑی محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ سے اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاری میں مدد ملے گی۔ شہازشیخ کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف اس وقت مالی بحران کا شکارہے۔ ایونٹ کے لیے پنجاب حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اسی لاکھ روپے دیئے۔ کپتان محمد عمران کا کہنا تھا کہ ٹیم کامبی نیشن اچھا ہے قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ کھلاڑیوں نے مشکل مالی حالات کے باوجود ملک کو ترجیح دی۔ چار ملکی ٹورنامنٹ دو مئی سے آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان، جنوبی کوریا نیوزی لینڈ اور میزبان آسٹریلیا کی ٹیم حصہ لے گی۔

وقت اشاعت : 29/04/2015 - 13:13:27