بھارتی وفد کو این او سی جاری کرنے پر وزارت داخلہ کے مشکور ہیں، عالمگیر شیخ

جمعہ 31 جولائی 2015 15:04

بھارتی وفد کو این او سی جاری کرنے پر وزارت داخلہ کے مشکور ہیں، عالمگیر شیخ

اسلام آباد ۔31جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان میں منعقد ہونے والے ورلڈ سکس ریڈ اور ٹیم ایونٹ سکواش چیمپئن شپ کیلئے بھارتی کھلاڑیوں کو اپنی او سی جاری کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیمپئن شپ 6سے15اگست تک کراچی میں کھیلی جائے گی جس میں شرکت کیلئے غیر ملکی ٹیمیں 5اگست کو پاکستان آنا شروع ہو جائیں گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے بھارتی کھلاڑیوں کو اپنی این او سی جاری کرنے کی تصدیق کی ہے اور اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزارت داخلہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارتی وفد کو اپنی این او سی جاری کی ہے اور ہم وزارت داخلہ کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وفد میں 22کھلاڑی اور 4افیشلز وفد میں شامل ہیں جس کیلئے اپنی او سی جاری کر دی گئی ہے ۔ انٹر نیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سربراہ کیپٹن پی وی کے لیان ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔

وقت اشاعت : 31/07/2015 - 15:04:20