انگلش کائونٹی کلب مڈل سسیکس کے ساتھ معاہدہ کرنے پر خوشی ہوئی، کوشش ہوگی کے اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فتوحات دلا سکوں، ٹم سائوتھی

جمعہ 21 اپریل 2017 10:00

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی نے کہا ہے کہ مڈل سسیکس کے ساتھ معاہدہ کرنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔

(جاری ہے)

انگلش کائونٹی کلب مڈل سسیکس نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے کیوی فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی کی خدمات حاصل کیں ہیں۔

سائوتھی ایونٹ میں سابق ہم وطن کھلاڑی برینڈن میک کولم کی زیر قیادت اور ڈینئل ویٹوری کی زیر کوچنگ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ معاہدے کے تحت سائوتھی جولائی میں کلب کو جوائن کریں گے اور توقع ہے کہ وہ 13 گروپ میچز سمیت ناک آئوٹ مرحلے کے میچز کیلئے مڈل سسیکس کو دستیاب ہوں گے۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 10:00:11