قومی کرکٹر محمد عباس نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری ہی گیند پر وکٹ حاصل کر لی

جمعہ 21 اپریل 2017 23:26

قومی کرکٹر محمد عباس نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری ہی گیند پر وکٹ حاصل کر لی
جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) قومی ٹیم میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بائولرمحمد عباس نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری ہی گیند پر وکٹ حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمیکا میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس میچ میں پاکستان کی جانب سے تیز گیند باز محمد عباس ڈیبیو کر رہے ہیں۔ محمد عباس نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا شانداز آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر وکٹ حاصل کرلی۔ محمد عباس نے بریتھ ویٹ کو آوٹ کرکے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی وکٹ حاصل کی۔۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 23:26:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :