آئی پی ایل، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائیزرز حیدر آباد کے مابین میچ کل کھیلا جائے گا

پیر 24 اپریل 2017 13:10

بنگلور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کل منگل کو واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائیزر حیدر آباد کے مابین بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کا 29 واں میچ (آج) رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائیزرز حیدر آباد کے درمیان ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ سن رائیزرز حیدر آباد کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور 4 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 13:10:11