نیوزی لینڈ نے چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ،ْکین ولیم سن کپتان برقرار

انجری کے شکار کے بعد بحال ہونے والے مچل میکلیناگن اور ایڈم ملنے کی واپسی

پیر 24 اپریل 2017 18:21

نیوزی لینڈ نے چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ،ْکین ولیم سن کپتان برقرار
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں انجری کے شکار کے بعد بحال ہونے والے مچل میکلیناگن اور ایڈم ملنے کی واپسی ہوئی ہے۔ میکلیناگن پاکستان کیخلاف کھیلے جا رہے میچ میں گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیم سن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، ٹام لاتھم، لیوک رانچی، راس ٹیلر، نیل بروم، جمی نیشام، کورے اینڈرسن، مچل سینٹنر، کولن ڈی گرینڈہوم، جیتن پاٹیل، ٹم سائودھی، ایڈم ملنے، مچل میکلیناگن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

یکم جون سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف اپنے پول میچ کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا سیمی فائنل ایجبسٹن اور کارڈیف میں کھیلے جائیں گے اور فائنل میچ اوول میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 18:21:47