انڈین پریمیئر لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

بدھ 26 اپریل 2017 11:14

بنگلور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کل جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں رائل چیلنجرز بنگلور اور گجرات لائنز کی ٹیمیں ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلور کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

میچ پاکستا کے معیاری وقت کے مطابق رات 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کا 31 واں میچ کل جمرات کو رائل چیلنجرز بنگلور اور گجرات لائنز کے درمیان ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کا فائنل میچ 21 مئی کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 11:14:23