مصباح الحق نے نروس نائنٹیز کا شکار ہونے کو اپنی ”عادت“ قرار دے دیا

بدھ 26 اپریل 2017 11:25

مصباح الحق نے نروس نائنٹیز کا شکار ہونے کو اپنی ”عادت“ قرار دے دیا
جمیکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2017ئ)ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے نروس نائنٹیز کا شکار ہونے کو اپنی عادت قرار دے دیا ۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصبا ح الحق کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ 99 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہا تھا لیکن اس سے قبل نائنٹیز میں آﺅٹ بھی ہوتارہاہوں اس لیے نروس نائنٹیز کا شکار ہونا اب ”عادت “ بن گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف جیت سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا کیوں کہ 6ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد ٹیم کو جیت کی ضرورت تھی اور یاسر شاہ کے لیے میچ وننگ کارکردگی دکھانا بہت ضروری تھی۔ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز سکور کرنے والے پہلے ملکی بلے باز ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے والے یونس خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح کا کہنا تھا کہ یونس خان کا10 ہزارکلب میں شامل ہونا بڑا کارنامہ ہے،یونس خان بڑاکھلاڑی اور نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہے۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 11:25:11