مشرق کلب کی ٹیم سید ذاکر الہٰی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 26 اپریل 2017 12:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سید ذاکر الہٰی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مشرق کلب نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ میونسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں مشرق کلب راولپنڈی نے سانو لیو پر ڈ کلب رالپنڈی کو 2-0 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

وقفے تک مشرق کلب کو 1-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں مشرق کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا۔ پہلے ہاف کے 21 ویں منٹ میں مشرق کلب کی طرف سے علی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 30 ویں منٹ میں حارث نے گول کرکے مقابلہ دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 گول کر دیا جو مقررہ وقت تک برقرار رہا، اس موقع پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 12:59:04