فرنچ سائیکلسٹ ٹریننگ کے دوران حملے میں شدید زخمی،جسمانی چوٹوں سے بھی زیادہ میں صدماتی کیفیت کا شکار ہوں، یوآن اوفریڈو

بدھ 26 اپریل 2017 13:52

فرنچ سائیکلسٹ ٹریننگ کے دوران حملے میں شدید زخمی،جسمانی چوٹوں سے بھی زیادہ میں صدماتی کیفیت کا شکار ہوں، یوآن اوفریڈو
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء)فرنچ سائیکلسٹ یوآن اوفریڈو ٹریننگ کے دوران حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔30 سالہ سائیکلسٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے زخمی ہونے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دو دوستوں کے ساتھ ٹریننگ کے دوران حملہ آوروں نے باکس کٹر اور بیس بال بیٹ کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جسمانی چوٹوں سے بھی زیادہ میں صدماتی کیفیت کا شکار ہوں، سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ سائیکلنگ کے دوران میری جان کو اس طرح کے خطرات لاحق ہوں گے، میں نہیں چاہوں گا کہ میرے بچے اس کھیل کی طرف راغب ہوں جس سے میں بے پناہ محبت کرتا ہوں۔ اوفریڈو نے 8 سال فرنچ ٹیم فرانسیز ڈی جیکس کے ساتھ گزارے اور اب وہ بیلجین ٹیم وانٹے کے ساتھ منسلک ہیں۔۔
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 13:52:50