پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبل کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 28 اپریل 2017 16:43

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ساتھی فلورین میرگا ٹاپ سیڈ جوڑی کو شکست دے کر بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اسپین میں جاری بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ان کیساتھی فلورین میرگا کا مقابلہ فن لینڈ کے ہنری کونٹی نن اور آسٹریلیا کے جان پیرز پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی سے ہوا۔

اعصام اور فلورین نے میچ میں عدم کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے حریفوں کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دے دی۔اس فتح کے ساتھ ہی اعصام اور فلورین کی جوڑی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔اس سے قبل پاکستانی اور رومانیہ کے اسٹار پر مشتمل جوڑی نے نیوزی لینڈ کے مارسیلو ڈیمولائنر اور مارکس ڈینیئل کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 16:43:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :