انٹر ریجن انڈر19- کرکٹ ٹورنامنٹ، گروپ اے میں سیالکوٹ اور گروپ بی میں لاہورکی سرفہرست

بدھ 3 مئی 2017 23:04

انٹر ریجن انڈر19- کرکٹ ٹورنامنٹ، گروپ اے میں سیالکوٹ اور گروپ بی میں لاہورکی سرفہرست
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک میں جاری انٹر ریجن انڈر19- کرکٹ ٹورنامنٹ کے پوائنٹ ٹیبل کے مطابق تین، تین میچ کھیلنے کے بعد گروپ اے میں سیالکوٹ پہلے ، اسلام آباددوسرے اور کراچی وائٹس تیسرے نمبرپر ہے جبکہ گروپ بی میںلاہور بلیو پہلی ، کوئٹہ دوسری اورراولپنڈی کی ٹیم تیسری پوزیشن پر ہے، ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم نے ابھی تک تین ، تین میچز کھیلے ہیں، گروپ اے میں سیالکوٹ نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، اسلام آباد نے دو میچ کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کرکے دوسرے اور کراچی وائٹس کی ٹیم تین میچ کھیلنے کے بعد دو میچوں میں کامیابی حاصل کرکے تیسرے نمبرپر ہے اسی طرح گروپ بی میںلاہور بلیو نے تین میچ کھیلنے کے بعد دومیں کامیابی اور ایک میں ناکامی کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کوئٹہ نے دو میچ کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کرکے دوسرے نمبر پر اورراولپنڈی کی ٹیم دو میں کامیابی اور ایک میں ناکامی حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر ہے، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 18 ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سیالکوٹ ، اسلام آباد اور کراچی وائٹس ،فیصل آباد لاہور وائٹس، بہاولپور،ڈیرہ مراد جمالی ، حیدرآباد اور آزاد جموں و کشمیر جبکہ گروپ بی میں لاہور بلیو، کوئٹہ راولپنڈی کراچی بلیو، لاڑکانہ، ملتان ، پشاور، ملتان، ایبٹ آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 03/05/2017 - 23:04:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :