رواں برس نومبر میں رنگ میں واپسی کیلئے پر امید ہوں ،ْ مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت کروں گا ،ْعامر خان

جمعرات 4 مئی 2017 20:08

رواں برس نومبر میں رنگ میں واپسی کیلئے پر امید ہوں ،ْ مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت کروں گا ،ْعامر خان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2017ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ رواں برس نومبر میں رنگ میں واپسی کیلئے پر امید ہیں، ایک بڑی فائٹ جیت کر کیریئر اختتام کرنا چاہتا ہوں اور ہدف کے حصول کیلئے خوب جان لڑائونگا۔ ایک بیان میں عامر خان نے کہا کہ میں نے رواں سال کے آخر میں ایک بڑے مقابلے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے جیتنے کیلئے پر جوش ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں رواں ماہ کے آخر میں مقابلے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن رمضان المبارک کی وجہ سے مجھے پلان بدلنا پڑا اور اب میں دوبارہ نومبر میں ایک بڑی فائٹ کے ساتھ رنگ میں واپسی کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اینتھونی جوشوا کی ویلادیمیر کلچکو کے خلاف فتح سے باکسنگ کو تقویب ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک بڑا مقابلہ جیت کر کیریئر اختتام کرنا چاہتا ہوں اور مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت کروں گا۔
وقت اشاعت : 04/05/2017 - 20:08:24