یونس خان نے اپنی آخری ٹیسٹ سیریز میں نیا کارنامہ سر انجام دے دیا

ہفتہ 6 مئی 2017 13:49

یونس خان نے اپنی آخری ٹیسٹ سیریز میں نیا کارنامہ سر انجام دے دیا
باربڈوس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6مئی۔2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اپنی آخری ٹیسٹ سیریز میں بلے کی مد د سے تو اب تک کوئی کارنامہ سر انجام نہیں دے سکے ہیں لیکن بطور فیلڈرانہوں نے نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔

(جاری ہے)

39سالہ یونس خان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف باربڈس ٹیسٹ میں جیسن ہولڈ ر کا کیچ تھاما تو وہ 35سال کی عمر کے بعد ٹیسٹ کیریئر میں 50کیچز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے فیلڈر بن گئے ۔ان سے پہلے یہ اعزاز سابق آسٹریلیوی بلے باز مارک وا کے پاس تھا جنہوں نے 35برس کا ہونے کے بعد2000ءسے 2002ءکے دوران 48کیچ تھام رکھے تھے۔
وقت اشاعت : 06/05/2017 - 13:49:01